جنوبی افریقہ : (جیو ڈیسک) جنوبی افریقہ نے بھارت کیخلاف واحد ٹوئنٹی میچ کیلئے تیرہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ جنوبی افریقہ میں بھارتی باشندوں کے قیام کے سو سال مکمل ہونے پر خصوصی میچ تیس مارچ کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائیگا۔
جنوبی افریقہ کے سلیکٹرز نے نیوزی لینڈ سے جاری تیسرے ٹیسٹ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا۔ ٹیسٹ سیریز میں شریک جیک کیلس اور تسوسوبے بھی تیرہ رکنی اسکواڈ میں شامل ہیں جو تیسرا ٹیسٹ نہیں کھیل رہے اور چند دن پہلے وطن پہنچ جائیں گے۔
یوہان بوتھا ٹیم کی قیادت کریں گے۔ بیٹسمین فرحان بہاردین اورڈین ویلاس پہلی بار منتخب ہوئے ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں ڈوپلیسز، کولن انگرم، رچرڈ لیوی، البے مورکل، جسٹن اونٹانگ، وین پارنل، رسٹی تھیرون اور مورن وان وک شامل ہیں۔