بھارت کینیڈا کے مابین آئندہ سال آزاد تجارتی معاہدہ متوقع

Canada India

Canada India

بھارت (جیوڈیسک)بھارت اور کینیڈا کے مابین 2013 تک آزاد تجارتی معاہدہ طے پا جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں بھارتی وزیر تجارت آنند شرما اور کینیڈا کے عالمی تجارت کے وزیر ایڈورڈ فاسٹ کے مابین ملاقات میں بھارت اور کینیڈا کے مابین آزاد تجارتی معاہدہ کیلئے جاری مذاکرات عمل کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔

دونوں ممالک نے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے 2010 میں مذاکرات شروع کئے تھے۔ دونوں ممالک 2015 تک باہمی تجارت کا حجم 15 ارب ڈالرز تک بڑھانا چاہتے ہیں۔