بھارت،نیپال اور بنگلہ دیش میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔جس کے نتیجے میں نیپال اور بھارت میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اٹھارہ ہوگئی ،متعدد افراد زخمی ہیں۔۔بھارتی وزیراعظم نے ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کیمطابق زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ نو ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز بھارتی ریاست سکم میں انیس اعشاریہ سات کلو میٹر گہراتھا۔بھارت میں زلزلے کے جھٹکے نئی دلی، پٹنہ، لکھن، گوہاٹی، جے پور،کولکتہ اورریاست سکم کے علاقوں میں محسوس کئے گئے۔ بھارتی ریاست سکم میں زلزلے کے نتیجے میں جیل کی دیوار گرگئی۔ جیل میں گیارہ سو قیدی موجود تھے جنہوں نیفرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرکے فرار کی کوشش ناکام بنادی۔ریاست میں متعدد عمارتیں منہدم ہوئیں۔ رپورٹس کیمطابق ملبے سے دوسو سے زائد افراد کو نکالا گیا۔کولکتہ میں مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا،شہر کا بڑاحصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔۔ادھرنیپال میں برطانوی ہائی کمیشن کی عمارت کو نقصان پہنچا اور ایک دیوار منہدم ہوگئی۔ بنگلہ دیش کیشہرڈھاکا،چٹاگانگ،سلہٹ اور فریدآباد میں زلزلہ محسوس کیاگیا۔ زلزلے کے بعد آفٹرشاکس کا سلسلہ جاری ہے۔