بھارت : (جیو ڈیسک) بھارت کے آرمی چیف وی کے سنگھ نے استعفیٰ دینے کے امکانات کو مسترد کر دیا ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف نے تسلیم کیا کہ ان پر استعفیٰ دینے کے لئے دباؤ بڑھ رہا ہے تاہم انہوں نے استعفیٰ دینے کے امکانات کو مسترد کر دیا۔وی کے سنگھ کا کہنا تھا کہ بحیثیت آرمی چیف ان پر جو ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں انھیں پوری کئے بغیر وہ استعفیٰ نہیں دیں گے۔ عمر کے تنازع کے متعلق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے اس بارے میں مایوس کن کردار اداکیا۔ اگر عدالت چاہتی تو یہ مسئلہ حل ہو سکتا تھا۔ عدالت کے فیصلے سے ابہام پیدا ہوا۔