بالی ووڈ(جیوڈیسک)بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے جیون ساتھی تلاش کرلیا۔ وہ آئندہ ماہ اپنے دوست سدھارتھ رائے کپور کی دلہن بنیں گی۔
بھارتی فلم نگری ان دنوں ودیا اورسدھارتھ کی شادی کی خبر گرم ہے۔دونوں دسمبر کے آخر میں شادی کا ارادہ رکھتے ہیں۔ودیا کے دوستوں کا کہنا ہے کہ یکم جنوری کو ودیا اپنی پینتیسویں سالگرہ سے قبل رشتہ ازداوج میں منسلک ہونا چاہتی ہیں، تاہم ابھی تک دونوں نے اپنی شادی کی خبروں کی تصدیق نہیں کی۔
ودیا اورسدھارتھ دوسال سے تقریبات میں اکٹھے دیکھے جارہے ہیں ۔سدھارتھ ایک بھارتی ٹی وی چینل کے سی ای او ہیں۔