نئی دہلی(جیوڈیسک)بھارتی سپریم کورٹ نے پاکستانی ڈاکٹر خلیل چشتی کو قتل کے مقدمے سے بری کر دیا ہے۔ ڈاکٹر خلیل چشتی کو چند ماہ پہلے ضمانت پر رہا کرکے مشروط طور پر پاکستان آنے کی اجازت دی گئی تھی۔
قتل کے مقدمے میں سزائے موت کے خلاف ڈاکٹر خلیل کی اپیل کی سماعت آج بھارتی سپریم کورٹ میں ہوئی عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ڈاکٹر خلیل کو باعزت بری کرنے کا حکم دیدیا۔
واضح رہے کہ 1992 میں ڈاکٹر خلیل اپنے خاندان کے ساتھ اجمیر شریف گئے تھے انہیں وہاں قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا اور مقامی عدالت نے انہیں سزائے موت سنائی تھی جس کے خلاف انہوں نے بھارتی سپریم کورٹ میں اپیل کی بھارتی سپریم کورٹ نے انہیں چند ماہ پہلے ضمانت پر رہا کیا تھا اور بھارت واپسی کی شرط پر پاکستان آنے کی بھی اجازت دیدی تھی جس کے بعد ڈاکٹر خلیل چشتی 20 سال بعد پاکستان آئے تھے اور چند دن پہلے پھر بھارت چلے گئے تھے۔