ممبئی(جیوڈیسک)بھارتی فلموں میں ماضی کی ممتاز اداکارہ و گلوکارہ ثریا کو مداحوں سے بچھڑے 9 برس بیت گئے۔ 1941 میں ثریا شیخ جمال بارہ برس کی عمر میں فلم تاج محل میں چائلڈ سٹار کی حیثیت سے پہلی بار فلموں میں آئیں۔ اس کے فورا بعد انہوں نے فلموں میں گانا بھی شروع کر دیا۔
ثریا چالیس اور پچاس کی دہائیوں میں بھارتی فلموں کی بہت مقبول اداکارہ تھیں۔ اگرچہ دیو آنند کیساتھ ان کی چھ فلمیں زیادہ کامیاب ثابت نہ ہوئیں لیکن ان کا عشق خوب پروان چڑھا۔ ثریا کئی برس تک بالی ووڈ میں سب سے زیادہ پیسہ کمانے والی اداکارہ رہیں۔ 1963 میں رستم وسہراب کے بعد انہوں نے 34 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ اختیار کرلی۔
ممبئی میں اپنے بڑے سے فلیٹ میں تنہا رہنے والی ثریا آج ہم میں نہیں ہیں مگر ان کا فن آنے والے فنکاروں کیلئے مشعل راہ رہے گا۔