بھارت (جیوڈیسک) بھارت کے قومی سلامتی کے سابق مشیر برجیش مشرا نئی دلی میں انتقال کرگئے۔تراسی سالہ برجیش مشرا طویل عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے گزشتہ روز انکی طبعیت زیادہ خراب ہوگئی جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ چل بسے۔
بھارت کے انیس سو اٹھانوے میں کیے جانے والے ایٹمی دھماکوں کا سہرا انکے سر باندھا جاتا ہے۔ انکا شمار سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے انتہائی قریبی دوستوں میں ہوتا تھا۔ وہ دو ہزار چار میں سارک کانفرنس میں شرکت کے لیے واجپائی کے ہمراہ پاکستان بھی آئے تھے۔