بھارتی سپریم کورٹ نے قواعد کی خلاف ورزی کے کے جاری کئے جانے والے ایک سو بائیس ٹیلی کام کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کر دئیے۔ سن دو ہزار آٹھ میں جاری کئے جانے والے لائسنسوں کے اجرا میں سنگین بے قاعدگیوں اور قوانین کی خلاف ورزیوں کے انکشاف کے بعد بھارتی سپریم کورٹ نے سابق وزیر اے راجا کی جانب سے جاری کئے گئے ایک سو بائیس لائسنس منسوخ کر دئیے۔ عدالت نے وزیر داخلہ پی چدم برم کے اسکینڈل میں ملوث ہونے کے بارے میں تحقیقات کرنے کا بھی حکم دیا۔ چدم برم اس وقت وزیر خزانہ تھے۔