بھاول پور صوبہ ایک دیوانے کا خواب ہے،محمد علی درانی
Posted on June 12, 2012 By Geo Urdu گجرات
حاصل پور: (عاصم ایاز سے) محمد علی درانی رہنما تحریک بحالی صوبہ بھاول پور
حاصل پور میں تحریک بحالی صوبہ بھا ول پور کے رہنما محمد علی درانی نے بارر وم میں وکلا ء براردری سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ بھاول پور صوبہ ایک دیوانے کا خواب ہے۔جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔
جنوبی پنجاب میں% 52 لوگ سطح غربت سے نیچے زندگی بسر کرتے ہیںاور بلوچستان میںصرف 13%لوگ سطح غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں یو ںجنوبی پنجاب پا کستان کا غریب ترین خطہ ہونے کے ساتھ ساتھ مظلوم ترین علاقہ بھی ہے ۔عوا م کے چہرو ں سے دور سے مفلسی اور غربت جھلکتی نظر آتی ہے نہ کے دہشت گردی ۔بلوچستان کا 100%بجٹ NFCایوارڈ سے بنتا ہے۔جبکہ پنجاب کا13%بجٹNFCایوارڈسے بنتا ہے۔غریب عوام کی دل سے نکلی آہ بارگاہ الٰہی میں منظور ہوئی ہے اور یہ خواب پایہ تکمیل ہوتا نظر آرہاہے۔تحریک بحالی صوبہ بھا ول پورغریب عوام کی امیدوں کی ترجمان اورتعصب وسیاست سے پاک آوازہے۔صوبہ کے نا م پر سیاست نہیں کر رہے ۔صرف بھاول پور کی غریب عوام جو کہ صو بہ پنجاب کی کل آبادی کا 13%بنتی ہے ان کے حقوق کے جنگ لڑ رہے ہیں ۔ستلج کو خشک کر کے نہ صرف غریب عوام کا گلا گھو نٹا گیا ہے بلکہ انٹر نیشنل قوا نین کی بھی خلا ف ورزی کی گئی ہے۔1972کے بعد بھاول پور میں ایک بھی مڈل سکول نہیں دیا گیا ۔بھا ول پور کی ڈگری کو کھجی مارکہ ڈگری کہہ کر پھینک دیا جاتاہے