بھمبر بازار میں دن دیہاڑے نوجوان طالبعلم کا قتل انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے ، راجہ فہیم اختر
Posted on October 9, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر بازار میں دن دیہاڑے نوجوان طالبعلم کا قتل انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے کسی شخص کو قانون اور لوگوں کی زندگی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی نوجوان طالبعلم کے قتل کے اصل محرکات سامنے لا ئے جائیں اور ملزم کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی لوگوں کی زندگی کیساتھ ایسے کھلواڑ نہ کر سکے ان خیالات کااظہار پیپلز پارٹی کے راہنما راجہ فہیم اختر آف بڑھنگ نے کیا انہوں نے کہاکہ نوجوان طالبعلم کے قتل پر انتہائی دکھ و افسوس ہے دن دیہاڑے سر بازار نوجوان کو گولی مار کر اس کی زندگی کا خاتمہ کر دیا ۔
قتل کے بعد واقعہ کو مسلم لیگ ن نے غلط رنگ دینے کی کوشش کی اور یہ افواء پھیلائی کہ اس کو کسی اور نے گولی ماری ہے جو سب سے زیادہ شرمناک ہے مسلم لیگ ن بھمبر ہمیشہ واقعات کو توڑ موڑ کر پیش کرتی ہے اور اصل حقائق اور سچ کی بات کرنے کی انکو توفیق نہ ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے مقامی ممبر اسمبلی اب بھی عوام کو بتائیں کہ نوجوان طالبعلم کے قتل کا کھرا کس کے گھر جاتا ہے انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ شہر کے اندر سے اسلحہ کی دوکانوں کو بازار سے باہر شفٹ کر دیا جائے اور قتل کے گرفتار ملزم کو سخت سے سخت سزا دلائی جائے تاکہ آئندہ لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کا سلسلہ بند ہو ۔