بھمبر: محکمہ برقیات کی بلیک میلنگ عروج پر
Posted on April 2, 2012 By Geo Urdu میرپور / کشمیر
بھمبر : بھمبر محکمہ برقیات کی بلیک میلنگ عروج پر نئے میٹروں کی تنصیب کے نام پر ایوریج بلوں کی بھرمار بڑے بجلی چوروں کو کھلی چھٹی برقیات ملازمین کے گھروں میں ڈائریکٹ کنکشن جبکہ صارفین کو ایس ڈی او اور ایکسین برقیات آفس کے ہر ماہ طواف کا پابند کر کے ذلیل وخوار کرنا شروع کر دیا عوامی حلقوں کا وزیر اعظم آزاد کشمیر اور وزیر برقیات سے قبلہ درست کرنے کامطالبہ ۔تفصیلات کیمطابق بھمبر میں محکمہ بر قیات نے عام صارفین کو نئے میٹروں کی تنصیب کے نام پر ہزاروں کے بوگس ایوریج بل جاری کرنا شروع کر دیے ہیں اور کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو بھی بڑے بڑے ٹیکے لگا کر انکی زندگی اجیرن کر دی ہے جبکہ دوسری طرف ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محکمہ بر قیات کے ذمہ داران بجلی چوری کا تحفظ کر رہے ہیں اور بڑے بڑے ہوٹلوں ،شاپنگ سنٹر ز ،آٹا چکیو ں ،کرش مشینوں ،آرا مشینوں ،پولٹری فارمز سے ماہانہ نذرانہ وصول کر کے قومی خزانے کو لاکھوں کی پھکی اور انکا بل عام صارفین سے وصول کرنے میں مصروف ہیں جبکہ دوسری طرف محکمہ بر قیات کے ملازمین کے گھروں میں متعدد کنکشن ڈائریکٹ لگے ہوئے ہیں اور متعدد نے اپنے عزیزو اقارب کو بھی گھروں سے فری کنکشن دے رکھے ہیں ایکسین برقیات اور ایس ڈی او برقیات نے جارہ داری قائم کر کے صارفین کو ہر ماہ اپنے دفاتر کے چکر کاٹنے پر مجبور کر رکھا ہے جہاں صارفین سارا سارا دن بلنگ نظام میں محکمہ کی طرف سے کی جانے والی غلطیوں کا خمیازہ بھگتتے رہتے ہیں بھمبر کے عوامی اور شہری حلقوں نے وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید ،وزیر برقیات چوہدری ارشد اور محکمہ بر قیات کے دیگر اعلیٰ حکام نے بھمبر میں ایکسین برقیات اور ایس ڈی او برقیات کی اجارہ داری کا نوٹس لینے اور عام صارفین سے ہونیوالی زیادتیوں سے بچایا جائے اور محکمہ میں موجود کالی بھیڑوں کا محاسبہ کیا جائے ۔