بھمبر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ عروج پر روزہ داروں کا گرمی سے برا حال شہریوں کا احتجاج
Posted on August 8, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ عروج پر روزہ داروں کا گرمی سے برا حال شہریوں کا غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر شدید احتجاج تفصیلات بھمبر شہر اور گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری وساری ہے شہر میں 10سے 12جبکہ سٹی 2اور دیہی علاقوں،برنالہ سماہنی میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ15گھنٹوں سے بھی تجاوز کر گیا بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے روزے داروں کابرا حال جبکہ سحری اور افطار کے وقت بھی اکثر بجلی غائب ہو جاتی ہے۔
جس سے سحری اور افطاری کی تیاریں کے سلسلہ میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ چند گھنٹوں کیلئے آنے والی بجلی میں وولٹیج انتہائی کم ہوتے ہیں جس سے فریج ،اے سی ،پانی کی موٹریں اور دیگر الیکٹرک آلات جلنے لگے جس سے شہریوں کو ہزاروں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے عوام علاقہ اورشہریوں نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔