بھمبر میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان اور اس کے خاتمہ کیلئے کشمیر پریس کلب بھمبر اور سول سوسائٹی کے زیر اہتمام واک ریلی نکالی جائے گی
Posted on January 7, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان اور اس کے خاتمہ کیلئے کشمیر پریس کلب بھمبر اور سول سوسائٹی کے زیر اہتمام آج دن 11بجے میرپور چوک سے واک ریلی نکالی جائے گی۔
تفصیلات کیمطابق ضلع بھمبر بالخصوص بھمبر شہر اور گردونواح میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خاتمہ اور روک تھام کیلئے جو نسلوں کی تباہی اورمذہبی قانونی اور معاشرتی جرم ہے واک ریلی کشمیر پریس کلب اور سول سوسائٹی کے زیر اہتمام نکالی جائے گی جس میں شہری انجمن تاجران ، سول سوسائٹی نوجوانوں کی تنظیمیں شام ہوں گی واک ریلی میرپور چوک سے 11بجے دن شروع ہو کر سماہنی چوک لاری اڈہ ،سبزی چوک ،مسلم بازار،میلاد چوک سے ہوتے ہوئے کشمیر پریس کلب اختتام پذیر ہو گی۔