بھمبر : نئی تعلیمی پالیسی کا اجراء خوش آئند بات ہے۔ حافظ جمیل ہاشم
Posted on August 7, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) نئی تعلیمی پالیسی کا اجراء خوش آئند بات ہے مگر آزاد خطہ کے اساتذہ برادری میں پائے جانے والے تحفظات اور اضطراب کو دور کرنا اور تعلیمی مسائل کیساتھ ساتھ اساتذہ برادری کے مسائل کو حل کرنا حکومت وقت کا کام ہے ان خیالات کااظہار حافظ جمیل ہاشم چوہدری ضلعی صدر جموںوکشمیر تنظیم اساتذہ بھمبر و ضلع پریس سیکرٹری ٹیچر ز آرگنائزیشن نے اساتذہ کے ایک نمائندہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ضلعی صدر نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ تما م کیڈرز کے اساتذہ کے مسائل کو حل کرے تعلیمی پالیسی کے حوالہ سے تمام اساتذہ کے تحفظات و خدشات کو ختم کرے اور اساتذہ برادری کی ترقی اور مرعات میں کوئی خلل پیدا نہ ہونے دے ضلعی صدر نے تعلیمی پالیسی کو معیار تعلیم میں بہتری کی اصلاح قرار دیا ہے حکومت میرٹ کے فروغ کیلئے بھی عملی اقدامات کرے۔