بھمبر (بیورو رپورٹ)بھمبر پریس کلب کے سالانہ انتخابات ۔ جاوید اقبال برسالوی صدر جبکہ چوہدری جمیل شفیع اتفاق رائے سے بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے سال 13۔2012 کے لیے دیگرعہدیداران کا بھی اعلان کر دیا گیاالیکشن کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیاشعبہ صحافت کے وقار، کارکن صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھا جائے گا ۔تمام سیاسی جماعتیں اور قیادت قابل احترام ہیں ،غیر جانبدارانہ صحافت کو فروغ دیا جائے گا ،نئے عہدیداران کا عزم تفصیلات کے مطابق بھمبر پریس کلب کے سالانہ انتخابات اتفاق رائے سے مکمل کر لیے گئے ہیںانتخابات کے حوالے سے ایک اجلاس زیر صدارت حاجی خالد حسین خالد صدر پریس کلب منعقد ہوا ۔
جس میں تما م اراکین پریس کلب نے بھرپور شرکت کی اجلاس میں سال13 ۔ 2012 ء کے لیے نئے عہدیداران کے انتخاب پر غور جبکہ الیکشن کے لیے صدر پریس کلب خالد حسین خالد کو ہی الیکشن کمشنر مقرر کیا گیاجہاں اتفاق رائے سے تمام عہدیداران کا چنائو کیا گیا جس کے مطابق چوہدری جاوید اقبال برسالوی (دنیا نیوز ٹی وی چینل ۔
روزنامہ جموں و کشمیر )کو بلامقابلہ صدر ،محمد سجاد مرزا (روزنامہ الشرق )سینئر نائب صدر ،راجہ محمد نعیم نجمی (روزنامہ جنگ )نائب صدر ،چوہدری جمیل شفیع (روزنامہ اوصاف )سیکریٹری جنرل ،چوہدری جمیل احمد بشیر (روزنامہ نوائے وقت )ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ،خرم افضال پاشا (روزنامہ آزادی،ATV پاکستان)ڈپٹی سیکرٹری،محمد عثمان (روزنامہ کشمیر ایکسپریس۔آئی این پی)جوائنٹ سیکرٹری،عبدالسلام صراف(روزنامہ پاکستان )کو سیکرٹری مالیات منتخب کر لیا گیا الیکشن کمشنر خالد حسین خالد نے نئے عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نومنتخب صدر ،سینئر نائب صدراور جنرل سیکرٹری سمیت دیگر عہدیداران نے اس بات کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھمبر میں شعبہ صحافت کے وقار کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے کارکن صحافیوں کے حقوق کاتحفظ ان کی اولین ترجیح ہے ،ان کی پیشہ وارانہ سرگرمیوں کے لیے انہیں سہولیات فراہم کی جائیں گی۔تما م سیاسی قیادت ،سیاسی جماعتوں کے کارکن،سماجی تنظیمیں اور دیگر سرکاری غیر سرکاری ادارے ان کے لیے قابل احترام ہیں غیر جانبدارانہ صحافت کے فروغ کے لیے نئے عہدیداران اپنی تمام تر توانائیاں خرچ کریں گے ۔