بھمبر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی

بھمبر : بھمبر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی 115 گرام چرس، 20 گرام پوڈراور 257 بوتل شراب برآمد ایک ملزم گرفتار جبکہ دوسرا فرار مقدر درج مزید تفتیش شروع تفصیلات کے مطابق بھمبر سٹی پولیس تھانہ بھمبر کی منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن جاری گذشتہ روز رات 9 بجے کے قریب سٹی پولیس تھانہ بھمبر نے ستھہ باولی کے علاقہ میں بد نام زمانہ منشیات فروش باوا امجد حسین کے گھر چھاپہ مارا جس کے دوران پولیس نے 115 گرام چرس، 20 گرام پوڈر اور 257 بوتل دیسی شراب برآمد کر لی پولیس نے ایک ملزم کرامت حسین ولد محمد یونس ساکن کھمب کو موقع سے گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا ملزم باوا امجد حسین ولد محمد حسین موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اس کارروائی میں SHO سٹی بھمبر چوہدری محمد آمین، ایڈیشنل SHO سردار نعمان، سید افتخار حسین شاہ ASI، DFC ساجد محمود اور دیگر نے حصہ لیا بھمبر کے شہری و سماجی حلقوں نے منشیات فروشوں کیخلاف پولیس کی کارروائی کو احسن اقدام قرار دیتے ہوئے منشیات کی روک تھام کیلئے مزید کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔