بھمبر کی خبریں 10-2-2013
Posted on February 10, 2013 By Zain Webmaster سٹی نیوز
کام چور اور کرپٹ مافیا کی ایماء پر سیکرٹری تعلیم سکولزکا دورہ بھمبر سکولوں سے غائب رہنے والے آبی اساتذہ کی دعوت میں شرکت
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)کام چور اور کرپٹ مافیا کی ایماء پر سیکرٹری تعلیم سکولزکا دورہ بھمبر سکولوں سے غائب رہنے والے آبی اساتذہ کی دعوت میں شرکت محکمہ تعلیم کی بہتری سکولوں میں اساتذہ کو حاضری کا پابند بنانے یا کسی بھی سکول کا دورہ کرنے سے عوام کی توجہ دلانے کے باوجود سیکرٹری تعلیم قاصر رہے محض خوشامدیوں کے ٹولے کی دعوت میں شرکت کرکے ٹی اے ڈی اے بنا کر سیر و سیاخت کے شوقین سیکرٹری دورہ بھمبر کی کارروائی مکمل کر گئے تفصیلات کیمطابق سکرٹری تعلیم سکولز محمد صادق ڈار نے عرصہ دراز کے بعد اور اپنی بطور سیکرٹری تعلیم تعیناتی کے بعد پہلا دور ہ بھمبر کیا اور یہ دورہ کئی لحاظ سے یاد گر ثابت ہوا ضلع بھمبر کے ایسے تمام اساتذہ جن کا کام محض ضلعی دفاتر میں چکر لگانا دن بھر سیاست کرنا سکولوں سے مستقل طور پر غائب رہنا اور کرپشن وطیرہ بن چکا ہے انہوں نے سیکرٹری تعلیم سکولز کو شیشے میں اتارنے کیلئے وزیر اعظم کی طرح استقبال کیا اور سیکرٹری کے اعزاز میں شاندار دعوت منعقد کی گئی جبکہ سیکرٹری تعلیم سکولز کی توجہ دلانے کے باوجود سیکرٹری تعلیم نے نہ تو کسی سکول کا دورہ کیا اور نہ ہی کام چور اساتذہ کو حاضر ہونے کا پابند بنایا جسکی واضح مثال بھمبر سے چند فرلانگ کے فاصلے پر گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول بھمبر رجانی جسکی عمارت اس قدر بوسیدہ ہو چکی ہے کہ ڈپٹی کمشنر بھمبر نے اس عمارت کو ناقابل استعمال قرار دیا ہے کیونکہ یہ عمارت کسی بھی وقت گر کر قوم کے نونہالوں کی جان لے سکتی ہے سیکرٹری تعلیم سکولز کے نوٹس میں لانے کے باوجود سیکرٹری موصوف نے کسی قسم کی کارروائی یا وزٹ سے گریز کیا اور محض روایتی طور خوشامدی ٹولے کے تحفت تحائف لیکر واپس چلے گئے بھمبر کے عوامی ،سماجی ،سیاسی ،شہری اور تعلیمی حلقوں نے سیکرٹری تعلیم کے انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویے پر شدید حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید ،وزیر تعلیم سکولز میاں عبدالوحید سے ایسے غیر ذمہ دار آفیسر کیخلاف تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نئی آبادی مکہال کے رہائشی درخت سے ٹہنی کاٹتے ہوئے گر کر جان بحق
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)نئی آبادی مکہال کے رہائشی درخت سے ٹہنی کاٹتے ہوئے گر کر جان بحق مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا تفصیلات کیمطابق ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کشمیر پریس کلب مرزا ندیم اختر کے والد مرزا محمد اکرم گزشتہ روز اپنے گھر کے صحن میں درخت سے ٹہنی کاٹ رہے تھے کہ توازن برقرارنہ رکھ سکے اور صحن میں گر کر شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ایم ڈی ایس بھمبر پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جاملے مرحوم کو نمازجنازہ کے بعد آہوں اور سسکیوں کے درمیان نئی آبادی مکہال میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی راہنماؤں ،وکلاء ،عوامی نمائندگان ،صحافیوں ،تاجروں ،سرکاری ملازمین ،عوام علاقہ اور عزیز واقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی سابق صدر ریاست راجہ محمدذوالقرنین خان ،سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق ،ممبر کشمیر کونسل راجہ بابر علی ذوالقرنین ،مسلم لیگ ن ضلع بھمبر کے صدر سابق ممبر اسمبلی راجہ مقصود احمد خان ،سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف درائیاں ،سابق چیئرمین ضلع زکوة چوہدری فضل علی ،راجہ غلام ربانی نے اپنے اپنے الگ تعزیتی بیان میں ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کشمیر پریس کلب مرزا ندیم اختر کے والد محترم مرزامحمد اکرم کی اچانک وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور ورثاء کیلئے صبروجمیل کی دعاکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ زراعت بھمبر کی طرف سے عوام کو انتہائی سستے ریٹ پر پھل دار پودوں کی تقسیم جاری ہے ، چوہدری شبیر احمد طاہر
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ زراعت بھمبر کی طرف سے عوام کو انتہائی سستے ریٹ پر پھل دار پودوں کی تقسیم جاری ہے تاکہ بھمبر میں بہترین پھلدار درخت اگائے جا سکیں جس سے نہ صرف شجر کاری میں اضافہ ہو بلکہ بہتر پیداوار ہو سکے اور کسانوں کی آمدن میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو سکے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر بھمبر چوہدری شبیر احمد طاہر اور زراعت آفیسر چوہدری محمد اصغر نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ مالٹا ،کنوں ،فروٹر ،لیموں ،امرود،خوبانی سمیت تمام پھلدار اور پھول دار نسل کے پودے تمام یونین کونسلز کے توسیع زراعت مراکز پر دستیاب ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ان مراکز سے رجوع کرکے نہ صرف انتہائی مناسب قیمت پر پودے حاصل کیے جائیں بلکہ وہاں پر موجود زراعت کے عملے سے پودوں اور زراعت سے متعلقہ دیگر معلومات بھی حاصل کی جائیں انہوں نے کہاکہ عوام محکمہ زراعت کے ضلعی دفتر سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں جہاں پر پودوں کی افزائش سے متعلقہ معلومات اور بیماری سے آگاہی کیلئے بھی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی جی ایم ڈی اے میرپور کی خوبصورتی کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لارہے ہیں ، چوہدری محمد یوسف درائیاں
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف درائیاں،ممتاز قانون دان چوہدری سعید خادم ایڈووکیٹ،افتخار حسین بٹ ایڈووکیٹ راجہ ، حاجی نثار اللہ ، حاجی نصر اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈی جی ایم ڈی اے میرپور کی خوبصورتی کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لارہے ہیں انہوں نے ایم ڈی اے کا چارج سنبھالنے کے بعد ادارے میں موثر اصلاحات کی ہیں اور کرپٹ مافیا پر مضبوط ہاتھ ڈالاہے جس کی وجہ سے بعض شر پسندعناصر انکی کردار کشی کررہے ہیں ان راہنماؤں نے کہاکہ جو لوگ ڈی جی ایم ڈی اے کیخلاف بیان بازی کررہے ہیں انہیں اپنا کردار بھی ذہن میں رکھنا چاہیے ڈی جی ایم ڈی اے راجہ امجد پرویز علی خان مسلمہ ،دیانتدار اور درددل رکھنے والے آفیسر ہیں جن کے دور میں غریب اور بے بس لوگوں کو ریلیف ملا ایم ڈی اے کے زیر اہتمام تمام سیکٹرز میں سڑکوں واٹر سپلائی اور سیوریج کا جال بچھایا جا رہا ہے میرپور شہر کی اہم شاہراؤں سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ اور شہر کو خوبصورت بنانے میں ڈی جی ایم ڈی اے خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور یہ بات بعض لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہی اوروہ غلط قسم کی بیان بازی کررہے ہیں جو قابل مذمت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیر پریس کلب بھمبر کے صدر راجہ نعیم گل عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس آگئے
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) کشمیر پریس کلب بھمبر کے صدرراجہ نعیم گل عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس آگئے دوست احباب اور صحافیوں نے ایئرپورٹ پر استقبال کیا تفصیلات کیمطابق کشمیر پریس کلب بھمبر کے صدر راجہ نعیم گل گزشتہ روز عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد سعودی عرب سے وطن واپس آگئے ہیں گزشتہ روز اسلام آباد ایئر پورٹپر دوست احباب اور صحافیوں نے انکا استقبال کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیر پریس کلب بھمبر کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت راجہ نعیم گل منعقد ہوا
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)کشمیر پریس کلب بھمبر کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت راجہ نعیم گل منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مرزا ندیم اختر کے والد محترم مرزا محمداکرم کی اچانک وفات پر گہرے دکھ و غم کو اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی ہے اجلا س میں ناصر شریف بٹ ،چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،طارق محمودثاقب ،عزیز الرحمان ناز ،ڈاکٹر طارق شاکر ،عاطف اکرم،جہانگیر پاشا،سلیم ساگر ،قاضی انصر زمان ،ظہور احمد رضا ،ملک شوکت حسین،فیصل صغیر شمیم ،عابد زبیر ،یاسین تبسم ،وسیم نذر ،شیراز پرویز مشتاق ،مرتضیٰ گیلانی ،محمد ارشد سمیت دیگر نے شرکت کی۔