بھمبر (نمائندہ خصوصی) شکار کا موسم آتے ہی شکاروں نے ضلع بھمبر کا رخ کر لیا برنالہ سماہنی اور بھمبر کے نواحی علاقوں میں مختلف ایریا سے آنے والے با اثر شکاریوں نے جنگلی حیات کا بے دریغ شکار کرنا شروع کر دیا تفصیلات کے مطابق بھمبر میں شکار کا موسم شروع ہوتے ہیں شکاریوں نے جنگلی حیات کے گرد گھیرہ تنگ کرنا شروع کر دیا محکمہ ورلڈ لائف کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے شکاریوں نے علاقے کے مقامی پرندوں اور جانوروں کا شکار شروع کر دیا محکمہ ورلڈ لائف کے کچھ اہلکاران بھی اس مکروہ دھندہ میں برابر کے شریک ہیں اور علاقے میں اپنے بندے بٹھا کر بھی خود شکار کرواتے اور کچھ زندہ جانور پکڑ کر قید کروا لیتے ہیں جن کو بعد میں مہنگے داموں فروخت کر دیتے ہیںدیکھتے ہی دیکھتے کچھ اہلکاران لاکھوں پتی ہو گئے لیکن محکمہ کے اعلیٰ حکام کے کانوں میں جوں تک نہ رینگی عوام علاقہ نے چیف سکرٹری اور کمشنر میرپور سے اپیل کی ہے کہ محکمے کا قبلہ درست کیا جائے اور محکمہ ورلڈ لائف کے اہلکاروں کے معاملات کو چیک کیا جائے تا کہ علاقے کا قدرتی حسن بر قرار رہ سکے
بھمبر( نمائندہ خصوصی)بھمبر میں ہونے والا پیپلز پارٹی کا ورکر ز کنونشن مکمل طور پر فلاپ ڈرامہ نکلا کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت نہ کی تفصیلات کے مطابق بھمبر میں ہونے والے پیپلز پارٹی کا رکرز کنونشن فلاپ عوام علاقہ نے پیپلز پارٹی کی قیادت کو مسترد کر دیا پنڈال میں پڑی کرسیاں آنے والوں کا منہ دیکھتی رہ گئی بیشتر کرسیاں خالی اور جوش وخروش نہ ہونے کہ برابر تھا مقررین بھی اپنی آواز عوام تک اچھی طرح نہ پہنچا سکے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام میں اپنی مقبولیت کھو چکی ہے
بھمبر( نمائندہ خصوصی) شہداء جموں و کشمیر کا خون رنگ لائے گا ظلم کی سیاہ رات بلا خر ختم ہو کر رہے گی ان خیالات کا اظہار پریس کلب بھمبر میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران سٹی صدر مسلم کانفرنس طارق محمود بٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس نے ہمیشہ کشمیریوں کی آزادی کی بات کی ہے ایک نظریاتی اور اطاق پاکستان کی علمبرداری سیاسی ریاستی جماعت ہونے کے حوالے سے مسلم کانفرنس کی مسلمہ حثیت کو کسی طرح چیلنج نہیں کیا جا سکتا ہے کشمیریوں کی امیدوں پر ہماری جماعت ہی پوری اترتی ہے جو کشمیریوں کی حقیقی نمائندگی کرتی اور ان کے حساسات و جذبات کی صحیح عکاسی ہے سردار عتیق الرحمان اپنے فکر و عمل اور جدوجہد مسلسل کی وجہ سے آزاد خطہ کے واحد ریاستی عالمی رہنما ہیں جنہوں نے پارٹی کے نظریات کو تقویت دینے میں دن رات ایک کر رکھا ہے جموں و کشمیر کے شہداء کی قربانیوں کی بدولت آزادی کی منزل کا تقین بلا شبہ حقیقت بن کر رہے گا اور وہ وقت اب زیادہ دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں پر سے سیاہ بادل چھٹ جائیں گی اور آزادی ان کا مقدر بنے گی۔