بھمبر کی خبریں 17-1-2013
Posted on January 17, 2013 By Zain Webmaster سٹی نیوز
ضلع بھمبر میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکولوں میں ماہر مضمون کی پوسٹوں پر مرد ٹیچر کو تعینات کرنا شروع کر دیا
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ تعلیم سکولز کی انوکھی پالیسی ضلع بھمبر میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکولوں میں ماہر مضمون کی پوسٹوں پر مرد ٹیچر کو تعینا ت کر نا شروع کر دیا طالبات اور خواتین ٹیچرز سخت پر یشان طالبات اور خواتین ٹیچرز کے والدین بھی شدید پریشانی کے عالم میں مبتلا ہیں گرلز سکولز میں مرد ٹیچرز تعینات کرنے پر شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سکولز نے ضلع بھمبر میں انوکھی پالیسی اپنا لی ہے ضلع بھمبر کے گورنمنٹ گرلز سکینڈری سکولوں کے اندر ماہر مضمون کی پوسٹوں کے اوپر مرد ٹیچر کو تعینات کر دیا ضلع بھمبر کے اندر گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کوٹ جمیل ،گورنمنٹ ہائی سکینڈری سکول مغلورہ ،گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول بڑھنگ ،گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول سوکا سن ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بنڈی ، گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول باغیچگہ سماہنی میں ماہر مضمون کی اکثر پوسٹوں کے اوپر میرٹ سے ہٹ سیاستدانوں کے منظور نظر اور محکمہ تعلیم کے اندر کرپٹ مافیا کی مدد سے سینئر مرد ٹیچروں کو پرموٹ کر کے مرد ٹیچروں کو گرلز سکولوں کے اندر تعینات کرنے سے گرلز سکولوں کے اندر موجود خواتین ٹیچروں اور بچیوں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ دوسری طرف طالبات اور خواتین ٹیچرز کے والدین بھی شدید پریشانی کے عالم میں مبتلا ہیں والدین کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ کے سکولوں میں تعلیم کا پہلے ہی برا حال ہے والدین کو مجبورا پرائیوٹ سکولوں کے اندر بچیوں کو داخل کروانا پڑتا ہے رہی سہی کسر محکمہ تعلیم کے ذمہ داران سے گورنمنٹ گرلز سکولوں کے اندر مرد ٹیچروں کو تعینات کر کے نکال دی ہے اب محکمہ تعلیم سکولز اللہ ہی حافظ ہے انہوں نے حکومت کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع بھمبر کے اندر گرلز سکولوں سے مرد ٹیچروں کو فی الفور فارغ کر کے خواتین اساتذہ کو لگایا جائے تا کہ بچیاں اور خواتین ٹیچرز اپنا تعلیمی سلسلہ احسن طر یقہ سے جاری رکھ سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلع بھمبر کے اندر سال2012ء میں جرائم کی شر ح سال2011 سے کم رہی
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع بھمبر کے اندر سال2012ء میں جرائم کی شرح سال2011 سے کم رہی 2012 میں ضلع بھمبر کے اندر قتل 20منشیات 87،چوری 23،اغوا کے4، زنا کے6،نقب زنی کے16،،سرکہ کے 11گینگ ریپ1اور 212دیگر مقدمات درج ہوئے جبکہ قتل کے ملزمان سے4لاکھ ,سرکہ کے ملزمان سے93لاکھ نقب زنی کے ملزمان سے 21لاکھ ،چوری کے ملزمان سے18لاکھ ، اور دیگر مقدمات کے ملزمان سے 44لاکھ کے قریب ریکوری ہوئی بھمبر پولیس نے سا ل2012میں قتل کے34،سرکہ 10،نقب زنی کے 12چو ری کے 22زناکے 10اغوا کے 4اور دیگر مقدمات کے426ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ مختلف مقدمات کے اندر 105اشتہاری ملزمان اور 82 عدالتی اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا بھمبر پولیس نے سال 2012میں 5339بوتل شراب ،4کلاشنکوف ،13رائفل 42پیسٹل ،1070روند 68میگزین 12کلو چرس اور 96گرام ہیرون پکڑی جبکہ بھمبر پولیس نے سال 2012میں 92تھا نے کے مفرور 637عدالتی مفرور اور 2آدمی کے بھگوڑوں کو گرفتار کیا قتل کے 14مقدمات کے چالان بھی پیش کیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممبر اسمبلی محمد حسین سرگالہ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت خوش آئند ہے ، چو ہدری مظہر حسین
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ممبر اسمبلی محمد حسین سرگالہ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت خوش آئند ہے ان کی جماعت میں شمولیت سے پیپلز پارٹی کی اسمبلی میں پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے راہنما ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر ضلع کونسل بھمبر چو ہدری مظہر حسین نے کیا انہوں نے کہا کہ ممبر اسمبلی محمد حسین سرگالہ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت سے اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے انھوں نے کہا کہ محمد حسین سرگالہ انتہائی باصلاحیت پارلیمنٹرین ہیں اسمبلی کے اندر انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت جمہو ری قوتوں کی فتح ہے ہم ان کو جماعت میں ویلکم کرتے ہیں ان کی شمولیت سے حکومت اب اپو زیشن کی آئے روز بلیک میلنگ سے بچ جائے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ادر جمہوریت کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں اور جمہوری قوتوں کا راستہ روکنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جو کسی صورت ملکی مفاد میں نہ ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام جمہوری پسند جماعتیں اور عوام ملکر ان سازشوں کو ناکام بنائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ریڈ فاؤنڈیشن نے تعلیم کے فروغ اور ترقی کیلئے ہمیشہ بھر پور کردار ادا کیا ہے ، راجہ اظہر اقبال
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) ریڈ فاؤنڈیشن نے تعلیم کے فروغ اور ترقی کیلئے ہمیشہ بھر پور کردار ادا کیا ہے اور آج ریڈ فاؤنڈیشن کی زیر تعلیم طالبہ نے بی ایس سی میں پہلی پوزیشن حاصل کی جو ریڈ فاؤنڈیشن کی اعلیٰ کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ریڈ فاؤنڈیشن تعلیم کیساتھ ساتھ نئی نسل کی کردار سازی بھی کر رہی ہے آئندہ آنیوالی نسلیں باشعور اور اخلاقیات سے بھر پور مزین ہوں گی اس پر ریڈ فاؤنڈیشن کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن میرپور راجہ اظہر اقبال نے ریڈ فائونڈیشن کے زیر اہتمام سالانہ گولڈ میڈل سرمنی 2011-12کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تعلیمی میدان میں ریڈ فاؤنڈیشن نے بہت کم عرصہ کے دوران شاندار اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ریڈ فاؤنڈیشن آزاد کشمیر بھر کے اندر منفرد انداز سے تعلیم کے فروغ او ر ترقی کیلئے بھر پور کردار ادا کر رہی ہے ریڈ فائونڈیشن کی تعلیم کے فروغ کیلئے خدمات کا اعتراف اعلیٰ تعلیمی حلقوں نے بھی کیا ہے جہاں پر ایجوکیشن ضروری ہے وہاں پر بچوں کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی کیلئے بنیادی اقدامات اٹھانے ہوتے ہیں ریڈ فائونڈیشن تعلیم کیساتھ ساتھ نئی نسل کی کردار سازی بھی کر رہی ہے جس سے آئندہ آنیوالی نسلیں پڑھی لکھی اور باشعور ہونگی انہوں نے کہا کہ ریڈ فائونڈیشن سپورٹس کے شعبہ میں خدمات سر انجام دے سکتی ہے ریڈ فائونڈیشن اس حوالے سے لائحہ عمل اپنائے تا کہ طلبہ و طالبات کی ذہنی وجسمانی نشوونما اور صلاحیتوں میں اضافہ ہو انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تربیت پر غور کریں ہم نے بھی پرائیوٹ سیکٹر کے اندر ہیلتھ اور ایجوکیشن میں سماہنی اور بنڈالہ کے اندر کام شروع کیا ہے علاقہ کے بچوں کی بہتر تعلیم کیلئے ڈونرز کو بلا کر حوصلہ افزائی کروائینگے انہوں نے اپنی طرف سے ریڈ فائونڈیشن کیلئے پچیس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریڈ فائونڈیشن سٹاف کے جنرل منیجر محمد اسلم اعجازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریڈفائونڈیشن نے بڑی مشکل حالات میں ادارے کا آغاز کیا اس وقت یقین نہیں آتا تھا کہ اتنا بڑا کام شروع ہو گیا ہے یہ ایک دیوانے کا خواب لگتا تھا لیکن ہمارے لوگوں کے اپنے مقصد کیساتھ لگن اور اعتماد نے اس مشکل ترین کام کو کر دکھایا بھمبر ریجن آج مبارکباد کا مستحق ہے بھمبر ریجن نے بورڈ کے اندر ٹاپ پوزیشنز حاصل کیں جس سے ادارہ کے عزت و وقار میں اضافہ ہوا ریڈ فائونڈیشن کا اصل مقصد بچے کی شخصیت اور اسکے کردار کی تعمیر ہے بھمبر ریجن کو نمایاں کارکردگی پر خراج تحسین اور مبارکباد پیش کرتا ہوں تقریب سے سردار محمد رزاق خان کنٹرولر کالجز ، ریجنل منیجر ریڈ فائونڈیشن صابر حسین صابر، ذوالفقار علی، عروا عزیز، محمد دانیال خان، تحسین رفیع نے بھی خطاب کیاجبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض چوہدری ظہیر نے ادا کئے دریں اثناء ریڈ فائونڈیشن سکولز و کالجز ضلع بھمبر میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ وطالبات میں گولڈ میڈلز، شیلڈز، اسناد اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے تقریب کے آخر میں سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد اور پروفیسر غفور احمد کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ خوراک آزادکشمیر کی طرف سے آٹا 200روپے فی من مہنگا کرنے کی خبرمیں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہے ، چو ہدری محمد ضمیر
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)محکمہ خوراک آزاد کشمیر کی طرف سے آٹا 200روپے فی من مہنگا کرنے کی خبر میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہے اس سلسلہ میں جناب وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید ، وزیر خوراک حاجی جاوید اقبال بڈیالوی ، سیکرٹری خوراک منظور کیانی ،ناظم خوراک راجہ محمد نواز کی جانب سے واقع ہدایات ہیں کہ کسی صورت بھی آٹا مہنگا نہیں کیا جائے محکمہ خوراک حسب سابق آٹا کی فراہمی سابقہ نرخ کے مطابق کر رہا ہے تاہم پرائیوٹ مارکیٹ میں پنجاب سے آمدہ پرائیوٹ آٹا کے انراخ بڑھ چکے ہیں جس پر محکمہ خوراک آزاد کشمیر کا کنٹرول نہیں ہے تا ہم اس کے مقابلے میں آزاد کشمیر محکمہ خوراک کا آٹا وافر مقدار میں سدتیاب ہے جو مقررہ انراخ کے مطابق ڈیلرز کی دوکانوں میں فروخت ہو رہا ہے ان خیالات کا اظھار ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر بھمبر چوہدری محمد ضمیر نے صحافیوں کو اخبارات میں چھپنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کیا علاوہ ازیں مختلف اخبارات میں ضلع بھمبر کی حدود سے باہر پنجاب کے علاقہ میں آٹا لے جانے کی خبریں آرہی ہیں اس سلسلہ میں مجسٹریٹ کو ضلع بھمبر کو آزاد کشمیر کی حدود سے باہر آٹا لے جا نے پر دفعہ 144کی پابندی لگی ہوئی ہے جس پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے زیر نمبر 2161-67مورخہ 26نومبر 2012آزاد کشمیر سے علاقہ پنجاب آٹا لے جانے پر دفعہ 144کا نفاز عرصہ دو سال کے لیے عمل میں لایا ہوا ہے تاہم اس کے علاوہ تمام ڈیلران کو ریکارڈ کی مرتبی کی ہدایت کی گی ہے کہ وہ اپنے مخصوص علاقہ کے لوگوں کو آٹا کی فروختگی کریں اور ان کا ریکارڈ مرتب کریں تا کہ آٹا کی سمگلنگ نہ ہو سکے ریکارڈ مرتب نہ کرنے اور مقررہ قیمت سے زائد قیمت وصول کرنے والے ڈیلران کے خلاف کا رروائی عمل میں لائے جائے گی چوہدری محمد ضمیر ڈسڑکٹ فوڈ کنٹرولر بھمبر بتایا کہ ضلع بھمبر میں سرکاری آٹا کی زائد قیمت فروختگی یا سمگلنگ سے متعلق کسی قسم کی شکایت دفتر کے نمبر05828-920219پر کی جا سکتی ہے جس پر فوری کا رروائی عمل میں لائی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خالد نیازی کو DIG اوقاف تعینات ہونا خوش آئند ہے ، راجہ غلام ربانی
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)خالد نیازی کو DIG اوقاف تعینات ہونا خوش آئند ہے انتہا ئی باصلاحیت ایماندار اور فرض شناس شخص کو DIGاوقاف لگانے پر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید اور وزیر اوقاف افسر شاہد کے مشکور ہیں ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی راہنما راجہ غلام ربانی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ نیاز مند کے DIGاوقاف تعینات ہونے سے محکمہ اوقاف میں مز ید بہتری آئے گی ان کی تعینات ہونے سے محکمہ اوقاف ،حکومت اور زائرین کے لئے سود مند ہو گی موصوف اپنی صلاحتوں کو بروے کار لاتے ہوے حکومت اور محکمہ اوقاف کی نیک نامی میں اضافے کا باعث بنیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر پولیس نے بکریاں چوری کرنے والے بین الاصوبائی گروہ کو گرفتار کر لیا
بھمبر (ڈسڑکٹ رپورٹر)بھمبر پولیس نے بکریاں چوری کرنے والے بین الاصوبائی گروہ کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان کئی تھانوں میں چوری کی واردتوں میں مطلوب ہیں تفصیلات کے مطابق بھمبر پولیس نے گزشتہ زوز عوام علاقہ کی مدد سے بکر یاں چوری کرنے والے بین الاصوبائی گروہ کے دو چور امانت علی ،عبدالرحمن کو سنگڑھ سے بکریاں چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ملزمان کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان بھمبر کے دیگر تھانوں میں ان کے خلاف بکریاں چور کرنے کے کئی مقد ما ت درج ہیں بھمبر کے سیاسی و سماجی حلقوں نے بکریاں چوری کرنے والے بین الصوبائی گروہ کی گرفتاری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کارکردگی کو سراہا ہے۔