بھمبر کے صحافی انتہائی نامساعد حالات میں صحافتی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں ، نعیم گل راجہ
Posted on October 24, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) صحافت انتہائی مقدس پیشہ ہے بھمبرکے صحافی انتہائی نامساعد حالات میں صحافتی سر گرمیاں انجام دے رہے ہیں پیپلزپارٹی کی حکومت آزادکشمیربھر کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے آزادکشمیر کے صحافیوں کا اسمبلی میں کوٹہ مقرر کرنا پیپلزپارٹی کی حکومت کا عظیم کارنامہ ہے ان خیالات کااظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری ولید اشرف نے گزشتہ روز کشمیر پریس کلب بھمبر کے نو منتخب صدر حاجی نعیم گل راجہ اور دیگر عہدیداران و ممبران کے اعزازمیں اپنی طرف سے دیے گئے پر تکلف عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب سے صدر کشمیر پریس کلب کے نومنتخب صدر حاجی نعیم گل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر پریس کلب کے صحافی انتہائی ذمہ داری اور غیر جانبداری سے اپنے فرائض انجام دت رہے ہیں آزادحکومت فوری طور پر بھمبر میں کشمیر پریس کلب کی بلڈنگ اور اطلاعات کے دفاتر قائم کرے تاکہ صحافی حضرات اپنی صحافتی سرگرمیاں احسن طریقے سے انجام دے سکیں تقریب میں سینئر نائب صدر ناصر شریف بٹ ،سابق صدور عزیز الرحمن ناز ،طارق محمود ثاقب ،چوہدری خالد حسین ،عاطف اکرم ،مرزا ندیم ،فیصل صغیر ،جہانگیر پاشا،محمد سلیم ساگر ،مولانا ظہور احمد ،رومان رضا ،محمد یاسین تبسم ،شیراز مشتاق ،خرم افضا ل پاشا،راجہ علی شان ،ٹھیکیدار مناف حسین ،SDOشاہرات محمد فیاض راجہ ،راجہ نثار حمد انجینئر نے شرکت کی ۔