بھمبرکی خبریں Feb 1, 2013
Posted on February 1, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
محکمہ تعلیم کی غلط اور ناقص پالیسیوں کی وجہ سے محکمہ تعلیم زبوں حالی کا شکار ہے
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ تعلیم کی غلط اور ناقص پالیسیوں کی وجہ سے محکمہ تعلیم زبوں حالی کا شکار ہے گرلز ہائی سیکنڈری سکولوں میں ماہر مضمون کی پوسٹوں پر مردوں کو تعینات کرکے بچیوں کیلئے تعلیم کے دروازے بند کیے جا رہے ہیں گرلز سکولوں میں مردوں کی تعیناتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے راہنما چوہدری خادم حسین آف گڑھا چوہدریاں نے کیا انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکولوں کے اندر ماہر مضمون کی پوسٹوں پر خواتین ٹیچریں ہونے کے باوجود مردوں کو تعینات کرنا انتہائی ظلم وزیادتی ہے مردوں کی تعیناتی سے جہاں بچیوں کو شدید مشکلات اور دشواری کا سامناہے وہاں خواتین ٹیچروں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے محکمہ تعلیم تباہی و بربادی کا شکار ہے رہی سہی کسر گرلز ہایئر سیکنڈری سکولوں کے اندر مردوں کو لگا کر نکال دی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا معاشرہ گرلز سکولوں میں مرد ٹیچر کی تعیناتی کا متحمل نہیں ہو سکتا حکومت فی الفور مرد ٹیچروں کو گرلز ہایئر سکولوں سے تبدیل کر کے بوائز سکولوں میں تعینات کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شہید کشمیر مقبول بٹ کا 11فروری کو یوم شہادت انتہائی عقیدت و احترام سے منائیں گے
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)شہید کشمیر مقبول بٹ کا 11فروری کو یوم شہادت انتہائی عقیدت و احترام سے منائیں گے کشمیری قوم کے تشخص کی بحالی اور آزادی کیلئے مقبول بٹ نے اپنی جان کا نذرانہ دیکر قومی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ہم اپنے قائد مقبول بٹ شہید کے مشن کی تکمیل کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار کشمیر فریڈم موومنٹ کے راہنما محمد یاسین تبسم نے اپنے ایک اخباری میں کیا انہوں نے کہاکہ کشمیر فریڈم موومنٹ اپنے قائد کو یوم شہادت ہر سال انتہائی عقیدت و احترام سے مناتی ہے مقبول بٹ شہید کا نظریہ اور سوچ کشمیری قوم کیلئے ایک عظیم سرمایہ ہے ان کے نقش قدم پر چل کر کشمیری ایک دن آزادی کی منزل کو ضرور پا لیں گے انہوں نے حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیا کہ کشمیری قوم کے اس ہیرو کے یوم شہادت 11فروری کو سرکاری سطح پر منانے اور عام تعطیل کا اعلان کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری ضیاء الرحمن ایڈووکیٹ کو بلا مقابلہ سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)آل آزادکشمیر ٹرانسپورٹ یونین کے مرکزی وائس چیئرمین چوہدری محمد بشیر ،ضلعی صدر ٹرانسپورٹ یونین چوہدری عارف کاکا ،چوہدری نوید یوسف ،چوہدری حبیب الرحمان آف کویت ،چوہدری ندیم ،چوہدری راشد سبحانی آف درائیاں نے چوہدری ضیاء الرحمن ایڈووکیٹ کو بلا مقابلہ سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ وکلاء برادری کے مسائل کے حل میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری محمد رزاق امیدوار اسمبلی کو دبانا کئی لوگوںکو مہنگا پڑے گا کوئی غلط فہمی میں نہ رہے
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی راہنما ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کونسل چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چوہدری محمد رزاق امیدوار اسمبلی کو دبانا کئی لوگوںکو مہنگا پڑے گا کوئی
غلط فہمی میں نہ رہے جھوٹے مقدمات اور پولیس گردی کو ہم برداشت کرنے کیلئے تیار نہ ہیں ایس ایچ او تھانہ چوکی اپنا قبلہ درست کرلے چوہدری محمد رزاق اور انکے ساتھیوں کیخلاف جھوٹے مقدمات ،چالبازیاں،مکاری ،غنڈہ گردی ناپسندیدہ حر کات ہیں نوکر شاہی پبلک سرونٹ بنیں اگر کسی کو زیادہ شوق ہے تو وہ نوکری چھوڑ کر فیلڈ میں آئے دوعملی ،دو رخی کو برداشت کرنے کیلئے تیار ہیں چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ نے کہاکہ واقعات کے اندر واقعات سے بے گناہ لوگوں کو پھنسانا اور مسترد کرتے ہیں مخلص لوگ ہیں اور مخلص کردار ادا کرنا ہی ہمارا شیوہ ہے جھوٹ ،فراڈ ،بے روری ،بد عہدی کو مسترد کرتے ہیں کوئی مائی کا لعل دبا کر ہم سے مفادات اگر حاصل کرنا چاہتا ہے تو وہ غلط فہمی میں ہے روایتی جرات مندی سے انشاء اللہ حالات کامقابلہ کرینگے وقت اور حالات بتائیں گے کہ کون نظریاتی اور وفادار ہے اور کون نہیں دولت کرپشن کی چمک کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں عوامی حقوق کی بازیابی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈپٹی کمشنر بھمبر نے ضلع بھمبر کی حدود سے سرکاری آٹا باہر لے جانے پر دفعہ 144نافذ کر دی خلاف ورزی کے مرتکب کیخلاف دفعہ 188کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر بھمبر نے ضلع بھمبر کی حدود سے سرکاری آٹا باہر لے جانے پر دفعہ 144نافذ کر دی خلاف ورزی کے مرتکب کیخلاف دفعہ 188کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تفصیلات کیمطابق پاکستان اور پرائیویٹ مارکیٹ میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوچکا ہے جبکہ آزادکشمیر میں سرکاری آٹا کم قیمت میں فروخت ہو رہا ہے جس سے آزادکشمیر سے سرکاری آٹا پاکستان میں لے جانا شروع ہو گیا تھا ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری محمد طیب نے محکمہ خوراک ضلع بھمبر کی تحریک پر
ضلع بھمبر کی حدودسے سرکاری آٹا باہر لے جانے پر دفعہ 144عائد کر دی ہے جس کا اطلاق دوماہ کیلئے ہو گا خلاف ورزی کرنے والے کیخلاف دفعہ 188کی کاررووائی عمل میں لائی جائیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ امور حیوانات کے تحت بھمبر میں غریب نادر مستحق لوگوں میں مرغیوںکی تقسیم کرنے کی تقسیم پسند و ناپسند کی نظر ہو گئی
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ امور حیوانات کے تحت بھمبر میں غریب نادر مستحق لوگوں میں مرغیوںکی تقسیم کرنے کی تقسیم پسند و ناپسند کی نظر ہو گئی مرغیاں سیاسی چمچوں کڑچھوں میں تقسیم غریب لوگوں کا شدید احتجاج تفصیلات کیمطا بق محکمہ امور حیوانات آزادکشمیر کے زیر اہتمام پورے آزادکشمیر میں غریب نادر اور مستحق لوگوں کے اندر مرغیاں تقسیم کی گئی جبکہ اس سکیم کے تحت گزشتہ روز بھمبر میں بھی مرغیاںتقسیم کی گئی جو پسند و ناپسند کی بنیاد پر تقسیم کی گئی مرغیاں حاصل کرنے والوں میں اکثریت سیاسی چمچوں کڑچھوں کی تھی محکمہ امور حیوانات بھمبر کی طرف سے مرغیوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر غریب اور مستحق لوگوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ یہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہے ہر محکمے اور ہر سکیم کے اندر غریبوں اور مستحقین کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے جبکہ سیاست دانوں کے چمچوں کڑچھوں کو اہمیت دی جاتی ہے انہوں نے محکمہ امور حیوانات کے ذمہ داران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور غیر منصفانہ تقسیم کرنے والوںکیخلاف کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
برسالی سکول میں خالی ہونے والی پوسٹ پر یونین کونسل اور علاقے سے باہر کا رہائشی لگانے پر اہل علاقہ کا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے دفتر کے باہر شدید احتجاج
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)برسالی سکول میں خالی ہونے والی پوسٹ پر یونین کونسل اور علاقے سے باہر کا رہائشی لگانے پر اہل علاقہ کا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے دفتر کے باہر شدید احتجاج ملازمین کو دفتر سے باہر نکال کر کام کاج روک دیا ہیڈ ماسٹر خورشید کے مظاہرین سے مذاکرات DEOکی چند دنوں کے اندر معاملے کا حل نکالنے کی یقین دہانی پر احتجاج موخر برسالی میں خالی ہونے والی پوسٹ پر اہل علاقہ کا حق ہے
ہمارے پاس کوالیفائیڈ نوجوان موجود ہیں اہل برسالی کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز اہلیان برسالی کے درجنوں افراد پر مشتمل جلوس نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بھمبر کے دفتر میں شدید احتجاجی مظاہرہ کیا دفترمیں موجود ملازمین کو باہر نکال دیااور کام کاج کرنے سے روک دیا جبکہ DEOدفتر سے پہلے ہی غائب ہو گئے تھے اہلیان برسالی نے کشمیر پریس کلب بھمبر کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چند ماہ پہلے برسالی سکول میں پرائمری ٹیچر کی پوسٹ خالی ہوئی جس پر محکمہ ایجوکیشن کے ذمہ داران نے برنالہ کے رہائشی کو ڈڈیال سے یہاں تعینات کر دیا اس کے بعد جونیئر سائنس ٹیچر کی پوسٹ خالی ہوئی تو اس پر بھی بھمبر سے ایک ٹیچر کو پروموٹ کرکے یہاں تعینات کر دیا جبکہ ان پوسٹوںپر اہل علاقہ کا حق بنتا تھا اب پرائمری ٹیچر عبدالرحمن کی ریٹائرمنٹ سے پوسٹ خالی ہوئی ہے جس پر محکمہ تعلیم پھر باہر سے کسی شخص کو تعینات کرنا چاہتا ہے جبکہ ان پوسٹوں کیلئے ہمارے علاقے میں کوالیفائیڈ نوجوان موجود ہیں لیکن ہمارے پرھے لکھے نوجوانوں کو نظر انداز کرکے دوسرے علاقے کے نوجوانوں کویہاں تعینات کیا جا رہا ہے جو ہم کسی صورت برداشت نہ کرینگے انہوں نے کہاکہ ہم پر امن احتجاج کے ذریعہ اپنا مطالبہ اوراحتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں اس سلسلہ میں جب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چوہدری محمد اشرف سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ پرائمری مدرس عبدالرحمن کی ریٹائرمنٹ سے خالی ہونے والی پوسٹ پر تحت ضابطہ بھرتی کی جائیگی لیکن اس کا باقاعدہ اشتہار دیا جائیگا اوراس کے بعد ٹیسٹ انٹرویو ہو گا جو میرٹ پر پورا اترے گا اس کو تعینات کر دیا جائے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com