بہاولپور جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام سے عوام کو تخت لاہور اور رائے ونڈ کے جعلی شیروں کے چنگل سے رہائی مل جائے گی، ڈاکٹر آمنہ،خاورد کھٹانہ
Posted on February 4, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز, لاہور
لاہور(نیوز رپورٹر)پیپلز پارٹی کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر آمنہ بٹر اور مرکزی رہنماء خاور محمود کھٹانہ نے کہا کہ مجوزہ بہاولپور جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام سے خطے میں ترقی اور خوشحالی کا دور دورہ ہوگا اور عوام کو تخت لاہور اور رائے ونڈ کے جعلی شیروں کے چنگل سے رہائی مل جائے گی اور نہ ہی کوئی سامراجی نواب دور جدید میں بھی عوام کو اپنا بنانے کا سوچ سکے گا۔اب جمہوری دور کے مطابق عوام خود اپنی قسمت کے مالک ہوں گے ۔اپنے حقوق کی سربلندی کے لئے عوامی مفادات کے لئے فیصلے کئے جائیں گے۔بے روزگاروں،غریبوں ،محکوموں،لاچاروں،اہل دانش اور ہنر مندوں کو ترقی کے لامحدود ذرائع میسر ہوں گے۔
عوام کا اپنا گورنر اور اپنا وزیر اعلیٰ ہوگا جو وسیب کے عوامی مفادات کا محافظ ہوگا اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوںنے کہا کہ انہی انقلابی تبدیلیوں کے خوف سے جاگیردار،سرمایہ کار ،نوابزادے اور شہزادے عوامی سوچ کے برعکس احتجاجی ریلیوں اور جلسوں کے ذریعے صدر ذرداری کو بلیک میل کرنا چاہ رہے ہیں لیکن وہ نہیں جانتے کہ مرد حر اور مرد آہن آصف علی ذرداری کسی سامراجی پٹھو اور حاشیہ بردار سے عوامی مفادات کے خلاف خوف ذدہ نہیں ہوں گے۔
اس لئے کہ عوامی تائید کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ کی مشیت ایزدی بھی ان کے ساتھ ہے اس لئے بہاولپور جنوبی پنجاب صوبہ بن کر رہے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com