بی بی شہید کے خون کے طفیل آج ملک میں جمہوریت رواں دواں ہے :گورنرپنجاب لطیف کھوسہ

Governor Latif Khosa

Governor Latif Khosa

پاکستان کسی کی ذاتی جاگیر نہیں 18کروڑ عوام کا ہے ،شہید ذوالفقار علی بھٹوکی کوشش کی بدولت پاکستان ایٹمی طاقت بنا:ارشد گھرکی
کاہنہ (امتیاز علی شاکر) گورنرپنجاب لطیف کھوسہ،ارشدگھرکی، نے ان خیالات کا اظہار کاہنہ نو میں جشن آزادی کے موقعہ پر ارسلان اکیڈمی کی طرف سے تقریب تقسیم انعامات پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقعہ پرمقامی ایم این اے طارق شبیر،اور ایم پی اے فاروق یوسف گھرکی نے بھی خطاب کیا ۔

گورنرپنجاب لطیف کھوسہ نے کہا کہ بی بی شہید کے خون کے طفیل آج ملک میں جمہوریت رواں دواں ہے،پاکستان پیپلزپارٹی کسی صورت بھی جمہوریت کو پٹری نہیں اترنے دے گی ، تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لیے ہمیشہ قربانیاں دیں ہیں۔آئندہ بھی ہم ملک وقوم پر قربان ہونے کے لیے ہر وقت تیار ہیں ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق ایم این اے ارشد گھرکی نے کہا کہ آج کا دن سیاسی نہیں ہے ،اس لیے میں کوئی سیاسی تقریر نہیں کروں گا بس اتناکہوں گا کہ پاکستان کسی فوجی یاسیاست دان کی ذاتی جاگیر نہیں ہے ،حکمران قوم کے خادم ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت کو عبادت سمجھتی ہے۔

اس موقعہ پر گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کاہنہ نو کے لیے بوائز کالج اور وٹر فلٹر پلانٹ دینے کا اعلان بھی کیا