سپریم کورٹ(جیوڈیسک)چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے لیے پیسہ کماتے ہیں۔ انہیں ووٹ کا حق ملنا چاہیے۔
چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے بوگس انتخابی فہرستوں سے متعلق عمران خان کی درخواست کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوووٹ کا حق دینیکے طریقہ کارمیں مشکل پیش آرہی ہے۔
کل الیکشن ہوگیا تو اس عمل میں خاصا وقت لگ سکتا ہے۔ درخواست گزار رشید اے رضوی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں پینتیس سال سے آباد لوگ ووٹنگ کے حق سے محروم ہیں۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کسی نے دروازہ نہیں کھٹکھٹانا آپ کو خود جانا پڑے گا۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیے کہ اب بھی وقت ہے الیکشن سر پر ہے جنہیں اعتراض ہے درست کرالیں۔ عمران خان کے وکیل حامد خان عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ کیس کی مزید سماعت سات نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔