قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن آئین میں متوقع بیسیویں ترمیم اور نیٹو حملوں کے حوالے سے حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں کرے گی ۔ قائد حزب اختلاف کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکمرانوں نے اپنی چار سالہ کارکردگی سے ثابت کیا ہیکہ حکمران اپنے ذاتی مفاداور اقتدار کی خاطر اقتدار سے چمٹے رہنے کے علاوہ کسی اصول سے واقف نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ایک آزاد اور خودمختار الیکشن کمیشن اور غلطیوں سے پاک ووٹر لسٹ کے تقاضے پورے نہ ہوں،اس وقت تک محدود سیاسی مقاصد کے لیے آئینی ترمیم لانا کسی دوہرے معیار سے کم نہیں ۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ سترہ فروری کو ملتان کے جلسی کے بعد مسلم لیگ ن کی سیاسی جدوجہد میں تیزی آئے گی ۔