بیلجیم کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کے مرکزی شہر لیایش میں دستی بم کے ایک حملے میں کم سے کم تین افراد ہلاک اور پچھترزخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق متعدد افراد نے سینٹ لیمبرٹ بس سٹاپ کے قریب واقع سکوائر میں لوگوں کے ہجوم پر دستی بم پھینکے اور فائرنگ کی۔ دوسری اطلاعات کے مطابق مرنے والوں میں ایک حملہ آور بھی شامل ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے ایک حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس نے علاقے کو سیل کر دیا ہے جبکہ حملہ آور کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔