بیلجیم : دستی بم حملے اور فائرنگ سے دو افراد ہلاک

belgium firing

belgium firing

بیلجیم کے شہر لے ایش میں دستی بم حملے اور فائرنگ میں دو افراد ہلاک اور پچیس زخمی ہو گئے ۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔
اطلاعات کے مطابق لے ایش میں واقع سینٹ لیمبرٹ کے بس اسٹاپ پر دستی بم اور فائرنگ اس وقت کی گئی جب وہاں لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے ایک حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے علاقے کو سیل کر دیا ہے تاہم حملہ آور کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔