راولپنڈی(جیوڈیسک)بے نظیر قتل کیس کے اہم گواہ مارک سیگل نے پاکستان آنے سے انکار کردیا۔ ایف آئی اے نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مارک سیگل کا بیان ریکارڈ کرنے کی درخواست دے دی۔
پراسیکیوٹرایف آئی اے چودھری ذوالفقار نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں درخواست دائرکی کہ بے نظیرقتل کیس کے اہم گواہ امریکی صحافی مارک سیگل نے سیکیورٹی خدشات کی بنا پر پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مارک سیگل کا بیان ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ریکارڈ کیا جائے۔ عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔ بے نظیرقتل کیس کی سماعت 19 جنوری کو ہوگی۔