بینظیربھٹو قتل کیس:پرویزمشرف کی جائیداد ضبط نہ ہوسکی

pervez musharraf

pervez musharraf

بے نظیر بھٹو شہید قتل کیس میں اشتہاری قرار پانے والے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی جائیداد عدالتی حکم کے باوجود ضبط نہ کی جاسکی۔
ذرائع کے مطابق اسلام آبادمیں واقع دوکروڑ سینتیس لاکھ روپیمالیت کے فارم ہاس کی ملکیت کے حوالے سے چھ ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود تاحال سی ڈی اے نے عدالت کو جواب ہی نہیں دیا ہے۔ستائیس اگست کو راولپنڈی کی انسداددہشت گردی کی عدالت کی جانب سے جنرل مشرف کی جائیداد ضبط ہونے کے احکامات کے بعد یہ انکشاف ہوا تھا کہ اسلام آباد کے چک شہزاد میں واقع فارم ہاس کے سوا پاکستان میں کوئی بھی جائیداد انکے اپنے نام نہیں ہے۔
ان کی اہلیہ صہبامشرف نے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کیا کہ جنرل مشرف نے یہ فارم ہاس انھیں تحفے میں دیدیا تھا۔ جس پر سی ڈی اے سیگفٹ ڈیڈسمیت دیگر ریکارڈ طلب کیا گیا کہ جو تاحال فراہم نہیں کیا گیا۔