بینکوں میں ہفتہ کی چھٹی اور نئے اوقات کار کا اعلان

Pak bank

Pak bank

اسٹیٹ بینک نے اعلان کیا تمام بینکوں میں ہفتہ اور اتوار کو چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق وفاقی حکومت کے فیصلے کی روشنی میں اسٹیٹ بینک اور تمام بینک پیر تا جمعرات پانچ دن کھلے رہیں گے۔
بینکوں کے اوقات کار پیر تا جمعرات نو بجے تا ساڑھے پانچ بجے ہوں گے، جمعہ کو تمام بینک نو تا چھ بجے کھلے رہیں گے۔ تاہم پبلک ڈیلنگ کے لئے بینک پیر تا جمعرات نو بجے تا ڈیڑھ بجے کھلے رہیں گے اور جمعہ کو پبلک ڈیلنگ کے اوقات کار نو بجے سے ایک بجے تک ہوں گے۔