لاہور کی مقامی عدالت نے بیکری ملازم تشدد کیس میں گرفتار ایلیٹ فورس کے 8 اہلکاروں کو 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ ایک گرفتار اہلکار نے جیل جانے سے پہلے کہا کہ بیکری ملازم سے اس کا ذاتی جھگڑا تھا۔ بیکری ملازم تشدد کیس میں ملوث ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، بیشتر ملزمان اپنے چہرے چھپائے ہوئے تھے۔ ظفر، ریاض، یوسف، محسن، مقصود، فرید، نواب الدین اور خلیل احمد کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ سرکاری وکیل چوہدری افتخار کا کہنا تھا کہ بیکری ملازم کے ساتھ وقوعہ 7 اکتوبر کو پیش آیااور اس نے ملاحظہ نہیں کرایا جبکہ پولیس وین میں بیٹھے ایک ملزم ظفر نے کہا کہ بیکری ملازم سے اس کا ذاتی جھگڑا تھا۔