بالی ووڈبے بوکرینہ کپور اور سیف علی خان کی شادی کے پھول اس سال کھلتے دکھائی نہیں دیتے۔شادی ایک بار پھر اگلےسال تک ملتوی ہوگئی۔
بالی ووڈمیں اس سال سب سے زیادہ جس خبر کو اچھالاگیا۔۔وہ تھی بے بواورچھوٹے نواب کی شادی۔گزشتہ چھ سال سے ان کی د وستی اور محبت کے بعد ہر سال شادی کی خبر آتی ہے ضرورہے مگر افواہ بن کر ہوا میں اڑجاتی ہے۔
اس سال چھوٹے نواب نے بے بوسے پکاوعدہ کیاتھاکہ جیسے ہی فلم ایجنٹ ونود ریلیز ہوگئی تواب دوریاں ختم کرکے ہی دم لیں گے۔مگر وہ وعدہ ہی کیاجو وفاہوجائے اور بے بوکی مصروفیات اس بندھن کے آڑے آگئی۔ان کی شادی اگلے سال تک ملتوی ہوگئی۔