بے نظیر انکم سپورٹ سکیم میں پیچیدگیوں کو ختم کیا جا رہا ہے:حافظ محمد نوید

گجرات: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام گجرات کے انچارج حافظ محمد نوید نے بتایا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ سکیم میں پیچیدگیوں کو آہستہ آہستہ ختم کیا جا رہا ہے ، اور خواتین کے مسائل کو بہتر انداز میں حل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں اور جن خواتین کے بے نظیر انکم سپورٹ ڈبیٹ کارڈ بن گئے ہیں ان کو بذریعہ بنکوں ادائیگی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس زیادہ تر وہ خواتین آتی ہیں ، جن کا بے نظیر انکم سپورٹ میں ڈیٹا کا اندراج نہیں ہے جس کا بڑے اچھے طریقہ سے حل کیا جا رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے آفس میں ایک نادرا اور ایک بنک کی ٹیم بھی کام کر رہی ہے جو کہ شناختی کارڈ کی درست تصدیق کے بعد خواتین کو بینک کی طرف سے ڈیبٹ کارڈ جاری کروایا جا تا ہے ، حافظ محمد نوید نے بتایا کہ خواتین کو زیادہ تر مشکلات اس سے پیش آ رہی ہیں کہ ان کا ڈبل شناختی کارڈ نمبر اور غلط اندراج کی بڑی وجہ ہے ، اب حکومت پاکستان نے ہر ماہ صرف ایک ہزار روپے انکم سپورٹ کی رقم کر دی ہے ، تین ماہ کے بعد تین ہزار بذریعہ ڈیبٹ کارڈ ادائیگی ہو گی ، جبکہ بعض خواتین کا کہنا ہے کہ ہمارا نام بے نظیر انکم سپورٹ میں نہیں آیا۔