پشاورخیبر پختونخوا اور فاٹا میں محکمہ ڈاک کے ذریعے تقسیم کی جانے والی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں کروڑوں روپے کے گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے۔خیبر پختونخوا اور فاٹا میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 72 ہزار سے زیادہ غریبوں، بیواوں اور مساکین کو امداد دی جاتی ہے، تاہم ہزاروں افراد تک امدادی رقم پہنچ ہی نہیں پاتی۔ جیو نیوز کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق ایک ہی شخص کے دستخطوں سے درجنوں افراد کے نام پر رقم وصول کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق احتساب بیورو نے کروڑوں روپے کے ان گھپلوں کی تحقیقات شروع کردی ہے اور تین منی ٹرکوں پر مشتمل ریکارڈ قبضے میں لیا گیا ہے۔