ورلڈ بنک : (جیو ڈیسک) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لئے پندرہ کروڑ ڈالر کی امداد دے گا۔ اس سلسلے میں اقتصادی امور ڈویژن کے ساتھ ورلڈ بنک نے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ اس امداد کے ذریعے پاکستان میں سوشل سیفٹی نیٹ کے نظام کی بہتری کے لئے کام کیا جائے گا۔
ورلڈ بنک حکومت کے ساتھ ملکر اس کے ذریعے غریبوں کو دی جانے والی امداد کی نگرانی پر بھی توجہ دے گا۔ اس کے ذریعے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں انتظامی بہتری لائی جائے گی۔ اس نظام میں پہلے سے بے نظیر انکم سپورٹ پر آنیوالے اعتراضات کا جائزہ لے کر کوشش کی جائے گی کہ ہر مدد ملنے و الے شخص کا جائزہ لیا جائے تا کہ اس نظام کو سو فیصد صاف اور شفاف بنایا جائے۔