بے نظیربھٹو قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کے جج شاہد رفیق کے تبدیل ہونے کے باعث بغیر کسی کارروائی کے چوبیس ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ بے نظیربھٹو قتل کیس میں پولیس افسران سعود عزیز اور خرم شہزاد کے وکیل بیرسٹر سلیمان صفدر نے فرد جرم کی کارروائی کو عدالت میں چیلینج کر رکھا ہے اور دونوں پولیس افسران کی مقدمے سے بری ہونے کی درخواست بھی عدالت میں دائر کر رکھی ہے۔ جبکہ سابق صدر کی اہلیہ صہبا مشرف نے اپنے وکیل کے ذریعے پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دینے اور جائیداد ضبط کیئے جانے کے عدالتی حکم کیخلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔