تاجر کا قتل ، کراچی الیکٹرونکس مارکیٹ آج بند

Karachi Market Close

Karachi Market Close

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف صدر الیکٹرونکس مارکیٹ اینڈ سمال ٹریڈرز نے احتجاجاً آج مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ الیکٹرونکس مارکیٹ اینڈ سمال ٹریڈرز کے صدر محمد عرفان کا کہنا ہے کہ شہر میں تاجروں کا قتل اور لوٹ مار عام ہے۔ انتظامیہ اس پرقابو پانے میں ناکام ہے ۔ صورتحال پر قابو پانے کے لئے شہر کو فوج کے حوالے کر دیا جائے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے تاجروں کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے صدر مملکت ، وزیر اعظم، وفاقی وزیر داخلہ،گورنر سندھ اور وزیر اعلی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان واقعات کا فوری نوٹس لیا جائے اور ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔