تبت : (جیو ڈیسک) تبت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ نے کہا ہے کہ تبت میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے کوئی درمیانی راستہ نکالنا ہوگا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نوبل امن کی عالمی سربراہی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دلائی لامہ نے کہا کہ اب حالات کافی مشکل اور پیچیدہ ہوچکے ہیں تاہم تبت کے حوالے سے ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ نوے فیصد تبتین حالات کی تبدیلی کیلئے کسی درمیانی راستے کے حامی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس حوالے سے تبتین اقلیت کے ساتھ چینی حکومت کی جانب سے مذاکرات کے حامی ہیں۔