تحریک آزادی کشمیرکو کشمیریوں کی امنگوں کیمطابق آگے بڑھائیں گے: طارق فاروق
Posted on April 8, 2012 By Geo Urdu میرپور / کشمیر
بھمبر: نون لیگ آزاد کشمیر کی تنظیم سازی کے بعد تحریک آزادی کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں کیمطابق آگے بڑھائیں گے نون لیگ مسلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کیمطابق چاہتی ہے آزاد کشمیر کے لوگوں کاحق حکمرانی واپس دلائیں گے ریاست کے وسائل پر ریاست کے لوگوں کا حق ہے وزارت امور کشمیر اور کشمیر کونسل کو ختم کر کے ہی آواز کشمیر کا تشخص اور وقار بحال کیا جاسکتا ہے میاں نواز شریف کی قیادت میں آزادی کا سفر جاری رکھیں گے میرپور کے عظیم الشان تاسیسی کنونشن پر کارکنان نون لیگ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں تنظیم سازی کے تمام مراحل جمہوری طریقے سے مکمل ہو ئے شاہ غلام قادر کو انکے گھر جا کر جنرل سیکرٹری بننے کا کہا تھا راجہ فاروق حید رکی محنت سے نون لیگ آزاد کشمیر کی سب سے بڑی پارلیمانی پارٹی بن چکی ہے کنونشن میں شرکت پر بھمبر کے عوام اور سارے کشمیر کے کارکنان اور مہاجرین کا شکر گزار ہوں ان خیالات کااظہار نون لیگ آزاد کشمیر کے نو منتخب سینئر نائب صدر چوہدری طارق فاروق ایم ایل اے نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتوگ کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نون لیگ کشمیرکے مسلہ کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کیمطابق چاہتی ہے آزاد کشمیر کے حقوق کو بحال کرنے کیلئے کشمیر کونسل اور وزارت امور کشمیر کا خاتمہ ضروری ہے ریاست کے وسائل منگلا ڈیم رائلٹی ،ہائیڈرل پراجیکٹس کے نیٹ پرافٹ کشمیرمیںموجود بینکوں پر ٹیکسز ،معدنیات پر صرف اور صرف ریاست کا حق ہے سینئر وزیر حکومت گالم گلوچ کی زبا ن استعمال نہ کریں انہیں دکھ ہے کہ نون لیگ وٹو پلا ن کا حصہ نہیں بنی مجید حکومت کو ڈسٹرب نہیں کرنا چاہتے تاکہ انکی کارکردگی کا احتساب ہو سکے میڈیکل کالجز کے فنڈز حکومت پاکستان سے لینے کی بجائے 44کروڑ روپے ترقیاتی فنڈز سے کاٹے گئے جس سے تعمیر و ترقی کاکام شدید متاثر ہو گا مثبت سوچ کے ساتھ بد امنی افراتفری ،بیڈ گورننس کیخلاف آواز بلند کرتے رہیں گے راجہ فاروق حیدر مرکزی ٹیم کا انتخاب کریں گے حکومت نے ہر حلقہ کیلئے 50لاکھ کا وعدہ کیا لیکن صرف 14لاکھ روپے دیے گئے جس پر احتجاج ہما را حق ہے ۔