تحریک انصاف سے کوئی خطرہ نہیں، وزیر اعلی پنجاب

shahbaz sharif

shahbaz sharif

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے کوئی خطرہ نہیں۔ عمران خان کی جماعت اپنا اور مسلم لیگ نون اپنا کام کررہی ہے۔
ڈیرہ غازی خان میں میڈیکل کالج کی افتتاحی تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا اپنا کام ہے، جس کی انہیں کوئی فکر نہیں ہے، وہ اپنے کاموں میں مصروف ہیں۔
وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ آنے والے انتخابات میں کون سی جماعت کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے، یا کس جماعت کے ساتھ اتحاد کرنا ہے ، یہ فیصلہ پارٹی کی لیڈر شپ کرے گی۔