لاہور (جیوڈیسک) لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف ڈیرہ غازی خان کی صدر سمعیہ نصرت دیگر ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ لاہور مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہی سے ڈیرہ غازی خان کی صدر سمعیہ نصرت نے ضلعی عہدیداروں سمیت ملاقات کی جس میں انہوں نے مسلم لیگ قاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ سوشل سیکٹر کی ترقی میں خواتین ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کہ مسلم لیگ ق میں شمولیت کرنے والی خواتین ان رابطوں کو مزید مربوط بنائیں گئی۔ اس موقع پر سمعیہ نصرت نے کہا کہ تحریک انصاف کی سوچ تبدیل ہو گئی ہے۔