اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری کے مطابق اٹھارہ جنوری کو اسلام آباد ، یکم فروری کو کراچی آٹھ فروری کو لاہور اور پندرہ فروی کو پشاور میں ورکر کنونشن ہو گا۔
عمران خان تمام کنونشنز سے خطاب کرینگے۔ دوسری طرف عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف سترہ جنوری سے ملک گیر مظاہروں کا اعلان کر دیا ہے۔
عوامی تحریک کے صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا ہے کہ احتجاجی تحریک کا آغاز لاہور سے کیا جائے گا ۔ شہدا کے خون کا حساب لینے کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔