بلوچستان کے ضلع تربت میں نوانو چیک پوسٹ کے قریب سیکورٹی فورسز پر راکٹوں سے حملہ اور فائرنگ کے نتیجے میں دو جے سی او سمیت چودہ اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق تربت کی نوانو چیک پوسٹ سے روانہ ہونے والے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی دو گاڑیوں پر بلیدہ کے قریب تین اطراف سے راکٹوں سے حملہ اور فائرنگ کی گئی جبکہ حملہ آور فرار ہو گئے۔ واقعے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ نے قبول کر لی ہے۔