ترقیاتی فنڈز اور دفاتر کی منتقلی بھمبر کے عوام کے ساتھ ناانصافی ہے: بلقیس صابر راجہ

بھمبر: ضلع بھمبر کے ترقیاتی فنڈز اور دفاتر کی منتقلی بھمبر کے عوام کیساتھ ناانصافی اور زیادتی ہے حکومت لوگوں کو ریلیف دینے کی بجائے پہلے سے دستیاب سہولیات بھی واپس لے رہی ہے بھمبر کے عوام اپنے حقوق کے حصول کیلئے اٹھ کھڑے ہوں خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ ہونگی ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ نون شعبہ خواتین کی مرکزی راہنما بلقیس صابر راجہ نے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی آزادکشمیر میں حکومت قائم ہوتے ہی لوٹ مار شروع ہو گئی تھی عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے ذاتی تجوریاں بھرنے کے اقدامات کیے جارہے ہیں پورے آزاد کشمیر کے فنڈز اور سکیموں کو چکسواری اور چڑھوئی میں لگایا جارہا ہے جو آزاد خطے کے عوام کیساتھ بہت بڑا ظلم ہے آزاد کشمیر بھر کے عوام کی طرح اپنے حقوق کیلئے اٹھ کھڑے ہوں ضلع بھمبر کے ترقیاتی فنڈز کو دوسرے اضلاع میں لگانا بھمبر کے عوام کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہے بھمبر سے سی ڈی پی کے دفاتر کی منتقلی بھی عوام کیساتھ حکومتی انتقامی کاروائی ہے جسکی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں بھمبر کے عوام اپنے حقوق کے حصول کیلئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں بھمبر کی خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں ضرورت پڑی تو خواتین بھی میدان میں نکل آئیں گی انہوں نے کہاکہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور بھمبر کے ترقیاتی فنڈز بھمبر کو فراہم کرے اور دفاتر کی منتقلی کے بجائے بھمبر میں مزید دفاتر بنائے ۔