ترکمانستان پاکستان کو ایران سے سستی گیس دینے پر رضا مند ہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس کے بعد پاکستان ایران سے گیس پائپ لائن کے لئے دوبارہ قیمت کرنے پر بات چیت کرے گا اور اگر ایران کم نا کرے تو پاکستان ایران گیس پائپ جرمانہ ادا کئے بغیر معاہدہ ختم کرسکتا ہے۔ پاکستان اور ترکمانستان میں گیس پائپ لائن پر اصولی اتفاق طے پا گیا ہے اور باقاعدہ معاہدے پر پندرہ نومبر تک دستخط متوقع ہیں۔ اس ایک اعشاریہ تین ارب مکعب فیٹ گیس یومیہ سپلائی کی پائپ لائن کی لاگت 7.6ارب ڈالر ہوگی۔ جبکہ یہ گیس پائپ لائن گوادر تک بچھائے جانے کی صورت میں یومیہ دو ارب مکعب فیٹ گیس اضافی سپلائی ہو گی۔