ترکی میں حکومت کے خلاف بغاوت کی سازش کے الزام میں گرفتار سابق فوجی سربراہ کوعدالتی حکم پر جیل بھیج دیا گیا۔ ترک فوج کے سابق سربراہ جنرل ایلکرباسبوگ کو سخت سیکیوریٹی میں استنبول کی عدالت لایا گیا۔ دوہزار دس میں ریٹائر ہونیوالیجنرل باسبوگ پر خفیہ نیٹ ورک چلا نے کا الزام ہے۔ جنرل باسبوگ کو سات گھنٹے سوال وجواب کا سامنا کرنا پڑا۔ مقامی میڈیا کے مطابق جنرل باسبوگ کوبڑی تعداد میں سینیر فوجی افسران، وکلا اور صحافیوں کی مدد حاصل ہے۔ مبصرین کے مطابق جنرل باسبوگ کا مبینہ نیٹ ورک سازشیں کرکے حکومت کمزور کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔