ترکی(جیوڈیسک)ترکش فوج اور کرد باغیوں کے مابین ایک جھڑپ میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق مقامی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ملک کے جنوب مشرقی صوبہ چکاری میں کرد علیحدگی پسندوں اور ترک فوج کے درمیان اس وقت جھڑپ شروع ہوئی جب کرد باغیوں نے ایک ترک فوجی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جس کے نتیجے میں ترکش فوج نے کارروائی کرتے ہوئے تیرہ کرد باغیوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ ترکش فوج اور کرد علیحدگی پسندوں کے مابین جھڑپوں میں اب تک متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔