ترکی : کردوں کیخلاف فضائی حملوں کی تحقیقات کا حکم

turkey army

turkey army

ترک فوج نے جنوب مشرقی علاقے میں کردوں کیخلاف فضائی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ترکی جنرل کی جانب سے بیان میں کہاگیا کہ ترک فضائیہ نے عراقی سرحد کے قریب مشتبہ کرد مزاحمت کاروں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا جن کی نشاندہی ڈرون طیاروں کے ذریعے کی گئی تھی۔
ان حملوں میں پینتیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ترک فوج کا کہنا ہے کہ مقامی افراد کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔