ترکی، اسرائیل سے بات چیت کیلئے امریکی ثالثی کی پیشکش مسترد

Ahmet Davutoglu

Ahmet Davutoglu

ترکی نے اسرائیل کے ساتھ جاری تنازعے کے حل کیلئے امریکہ کی جانب سے ثالثی کی پیشکش مسترد کردی ہے۔ قونیہ میں پریس کانفرنس کے دوران ترکی کے وزیر خارجہ احمد دیوتوگلو نے کہا ہے کہ ان کا ملک فلوٹیلا واقعہ کے بعد اسرائیل کے ساتھ پیدا ہونے والے تنازعہ کے حل کے لئے امریکی ثالثی کی ضرورت محسوس نہیں کرتا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ترکی کو اسرائیل سے جاری تنازعہ کے حل کے لئے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں۔اور ان کا ملک اس مسئلہ کو خود سلجھا سکتا ہے۔